English || اردو

قومی اردو مقابلے ۔ تقریبِ تقسیمِ انعامات ۲۸ جنوری ۲۰۰۶ ؁ء کو دوپہر دو بجے مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ، موکا، میں منعقد ہوئی۔

عزت مآب جناب اشرف دلل ، وزیرِ مکانات و زمینات نظم خوانی مقابلے میں انعام یافتہ طالبِ علم کو انعام پیش کرتے ہوئے

نائب صدرِ جمہوریۂ موریشس ، عزت مآب جناب عبد الرؤف بندھن ’بیت بازی‘ مقابلے میں انعام یافتگان کو انعام پیش کرتے ہوئے۔

عز ت مآب مہندر ا گوریسو ، وزیرِ فنون و ثقافت حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے۔

ڈاکٹر خطیب سید مصطفٰی اردو ٹیچنگ اینڈ ریسرچ سنٹر ، سولن ، ہماچل پردیش ، انڈیا ’ مضمون نگاری‘ مقابلے میں انعام یافتہ طالبِ علم کو انعام پیش کرتے ہوئے۔

بائیں سے دائیں : جناب راجیندرا بھٹ ، معتمدِ دوم ، انڈین ہائی کمیشن ، جناب شہزاد اے احمد ، صدر ، اردو اسپیکنگ یونین، عزت مآب جناب عبد الرؤف بندھن، نائب صدرِ جمہوریۂ موریشس ، عز ت مآب مہندر ا گوریسو ، وزیرِ فنون و ثقافت، عزت مآب جناب سید حسن جاوید، ہائی کمیشنر ، پاکستان اور دیگر معزز مہمانان۔

جنا ب صابر گودڑ ’بیت بازی‘ مقابلے میں بطور جوری اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔یہ مقابلہ شرماجگدمبی اسٹیٹ سکینڈری اسکول کے ’ بزمِ اقبال‘ اور ’بزمِ میر‘ کی طالبات کے درمیان ہوا۔

جناب یوسف سوبراتی اور ان کا گروپ اردو اسکیچ ’ کون بنے گا میرا داماد ‘ پیش کرتے ہوئے۔

Skip to content