اغراض و مقاصد
اردو اسپیکنگ یونین کے اغراض و مقاصد
مختلف سرگرمیوں کے ذریعے اردو زبان و ثقافت کی حفاظت ، ترقی اور اشاعت کرنا ہی یونین کا اہم ترین مقصدہے۔ لہٰذااپنے اِس مقصد کے حصول کے لیے یہ مختلف محاذوں پر سرگرمِ عمل ہے۔ تاہم یونین کے دیگر اغراض و مقاصد حسبِ ذیل ہیں:
(۱) اردو زبان کی تحریری و تقریری دونوں صورتوں کو فروغ دینا؛
(۲) دنیا کے مختلف خطوں میں موجود اردو بولنے والوں کے درمیان دوستی و مفاہمت کو فروغ دینا اور اس مقصد کی توسیع کے لیے کسی تعلیمی، علمی، ثقافتی اور فنی سرگرمی میں شامل کرنا؛
(۳) دنیا کے اہلیانِ اردو کی دلچسپیاں، ان کی فلاح و بہبود ، ان کے درمیان روابط اور ان کے عام مسائل کے معاملات میں تبادلہٗ خیالات کے لیے سہولتیں فراہم کرنا ؛
(۴) جن حضرات کو اردو زبان خصوصاً اِس کے ثقافتی ، فنی ، اقتصادی اور سماجی تناظرات میں دلچسپی ہے اُن تمام کے درمیان لسانی ارتقاء کو بڑھاوا دینا ؛
(۵) مقامی اور بین الاقوامی سطح پر یونین اور دیگر تنظیموں کے درمیان مختلف پروگراموں، وظیفوں اورسماجی روابط کے تبادل کے لیے سہولتیں فراہم کرنا؛
(۶) موریشس یا کسی بھی ملک کی یونیورسٹیوں،کالجوں، اسکولوں اور اس قسم کے دیگر اداروں کے درمیان اردو زبان میں مراسلات، مباحثات، خطابات، مشاعروں، غزلوں اور قوالی کی محفلوں ، سیمیناروں اور دیگر ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینا، اِنھیں ترتیب دینا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا؛
(۷) موریشس کے اسکولوں، کالجوں ،تعلیمی اداروں اور دوسرے ممالک میں واقع تعلیمی اداروں کے درمیان اردو کتابوں، پمفلٹوں، رسالوں اور دیگر معلومات کے باہمی تبادل کو فروغ دینا اور اس کی حوصلہ افزائی کرنا؛
(۸) اردو کتابوں، رسالوں، اخباروں اور خطاطی کے نمونوں کی اشاعت، نمائش، تقسیم اور فروخت کو فروغ دینا اور اس قسم کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنا؛
(۹) مشترکہ پروجیکٹوں میں اشتراک اور تبادل کے ذریعے بین ثقافتی اور بین لسانی مفاہمت کو فروغ دینا؛
(۱۰) ایسے تمام کام انجام دینا جو مندرجہ بالا مقاصد کی تکمیل کے لیے ضروری سمجھے جاتے ہوں اور ایسے کام بھی انجام دیناجو مندرجہ بالا کوئی ایک مقصد یا تمام مقاصدکی تکمیل کے لیے اتفاقیہ اور معاون ثابت ہوتے ہوں؛