ترتیب و رکنیت
یو ایس یو کی ترتیب و رکنیت
قوانین کے مطابق اردو اسپیکنگ یونین ان اراکین پر مشتمل ہوگی جو اردو زبان و ثقافت کے ارتقاء، اشاعت اور ترقی میں دلچسپی رکھتے ہوں۔ اراکین کی تعداد لامحدود ہے مگر اس میں ایگزیکیوٹو کونسل (مجلسِ عاملہ) کی منظوری ضروری ہے۔بہ شمول مندرجہ ذیل اداروں سے ایک ایک نمائندے کے مجلسِ عاملہ کم سے کم ۲۰ اور زیادہ سے زیادہ ۳۰ اراکین پر مشتمل ہوگی :
وزارتِ فنون و ثقافت (اصل وزارت)
وزارتِ تعلیم
اسلامک کلچرل سنٹر
سفارتِ پاکستان
سفارتِ ہند
اردو اسپیکنگ یونین کے اخراجات سرکار کے مالی تعاون، رکنیت فیس ، کفالات( sponsorships ) ،خیر خواہ حضرات کے مالی تعاون اور امدادسے پورے ہوتے ہیں۔ فروری ۲۰۰۶ ء سے وزارتِ مالیات و اقتصادی ترقی نے اسے بطور خیراتی ادارہ اعلان کیا ہے۔