اردو اسپیکنگ یونین اور نیشنل اردو انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے مختلف مقابلے مثلاً قصّہ گوئی، املا، مضمون نگاری ،نظم سنانا،خوش خطی،خطوط نگاری ، بحث و مباحثہ اور بیت بازی کا اہتمام قومی سطح پر کیا گیا۔ یہ مقابلے پرائمری اور سیکنڈری سطح پر ۱۷ ،۱۸اور۲۶ مارچ ۲۰۱۵ ء کو شری متی اندرا گاندھی کالج اور اسلامک کلچرل سنٹر ، پورٹ لوئس میں کئے گئے تھے جن میں تقریباً ۷۶۰ سو طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔