اردو اسپیکنگ یونین اور نیشنل اردو انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے مختلف سرگرمیوں پر مشتمل مثلًا نظم گوئی، مضمون نگاری ، املا، کوئز اور بیت بازی سالانہ اردو مقابلوں کا اہتمام مقامی طور پر پرائمری اور سیکنڈری سطح پر ۲۳ اپریل سے ۵مئی ۲۰۰۸ء تک کیا گیا جن میں تقریبًا آٹھ سے نو سو طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ جلسۂ تقسیمِ انعامات مختلف اردو امتحانات میں بہترین طالبعلموں کے اعزاز میں منعقد کیا جائے گا اور انعام یافتگان کو دلچسپ انعاموں سے نوازا جائے گا۔
رینگانیندن سینی واسن ۱یس ایس ایس پورٹ لوئس میں ایک طالبہ نظم گوئی کرتے ہوئے۔
دُروپ ناتھ رام پھل کالج میں طلباء و طالبات مضمون نگاری میں حصّہ لیتے ہوئے۔
کوئز مقابلوں کا اہتمام سر عبدل الرحمان عثمان ایس ایس ایس میں کیا جا رہا ہے۔.