۲۶) قومی سطح پر جشنِ عید ۲۰۰۷ ء ۔ وزارتِ فنون و ثقافت نے اردو اسپیکنگ یونین کے تعاون سے عید کے موقع پر ملک بھر میں محافلِ قوالی منعقد کی تھیں ۔ اس سال کے قوالی گروپ ہندوستان کے شہر حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے نذیر نصیر وارثی اور برادران تھے ۔
نذیر نصیر وارثی اور برادران قوالی کا پروگرام پیش کرتے ہوئے ۔
اکتوبر۲۰ کو اندرا گاندھی کلچرل سنٹر فور انڈین کلچر میں افتتاحی پیشکش۔ بائیں سے دائیں :عزت مآب مہندر گوریسو ، وزیرِ فنون وثقافت ، عزت مآب ڈاکٹر رشید بی بی جان ، نائب وزیرِ اعظم ، وزیر برائے تعمیراتِ عامہ ، زمینی نقل وحمل و جہاز رانی ، عزت مآب ڈاکٹر ابو طالب کسن علی، وزیر برائے رفاہِ عامہ اور جناب شہزاد عبداللہ احمد، صدرِاردو اسپیکنگ یونین ۔